عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/سنٹرل بورڈ آف سکینڈری ایجوکیشن(CBSE) نے تصدیق کی ہے کہ تعلیمی سال 2026 سے دسویں جماعت کے طلباء سال میں دو بار بورڈ امتحانات دے سکیں گے۔ یہ فیصلہ سی بی ایس ای کے کنٹرولر امتحانات، سنیم بھاردواج نے منگل کے روز باضابطہ طور پر اعلان کیا، جو کہ بورڈ امتحانات کے نظام میں ایک بڑی تبدیلی ہے۔
نئے فارمیٹ کے مطابق، پہلا بورڈ امتحان تمام طلباء کے لیے لازمی ہوگا، جبکہ دوسرا امتحان اختیاری ہوگا۔ اگر کوئی طالب علم اپنی کارکردگی بہتر بنانا چاہے تو وہ دوسرے مرحلے میں شامل ہو سکتا ہے، اور دونوں میں سے زیادہ حاصل شدہ نمبر ہی حتمی مارک شیٹ میں شامل کیے جائیں گے۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق، پہلا مرحلہ 17 فروری سے 6 مارچ تک منعقد ہوگا، جبکہ دوسرا مرحلہ 5 مئی سے 20 مئی کے درمیان لیا جائے گا۔انٹرنل اور پریکٹیکل ٹیسٹ صرف سال میں ایک بار ہوں گے،نئے اصولوں کے تحت انٹرنل اور پریکٹیکل امتحانات سال میں صرف ایک بار لیے جائیں گے، جبکہ تھیوری بورڈ امتحانات دو بار منعقد ہوں گے۔ اس فیصلے کا مقصد طلباء پر سالانہ امتحان کا دباؤ کم کرنا اور انہیں اپنی سہولت کے مطابق امتحان دینے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
تعلیمی سال 2026سے دسویں جماعت کے طلباء سال میں دومرتبہ بورڈامتحانات دے سکیں گے: سی بی ایس ای
