سری نگر/ کرائم برانچ کشمیر کے اقتصادی جرائم ونگ نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ بنگلہ دیش میں ایم بی بی ایس کے داخلوں کے فرضی وعدوں سے متعلق ایک گھوٹالے میں ملوث چار افراد کے خلاف درج ایف آئی آر کے سلسلے میں چھ مختلف مقامات پر تلاشی لے رہی ہے۔
سی بی کے کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایک شکایت وصول ہونے کے بعد، تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا، جس میں انکشاف ہوا کہ میڈیکل داخلوں کو محفوظ بنانے کے جھوٹے بہانے سے بھاری رقم اکٹھی کی گئی تھی تاہم یہ رقم کبھی کسی میڈیکل کالج میں جمع نہیں کروائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفتیش میں دھوکہ دہی کے الزامات کی تصدیق ہو گئی اور اس کے مطابق دھوکہ دہی اور مجرمانہ سازش سے متعلق جرائم کے لئے چار افراد کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے، جو دفعہ 420 اور 120-B آئی پی سی کے تحت قابل سزا ہے۔
ملزموں کی شناخت پیر زادہ عابد ولد پیر زادہ محمد نعیم ساکن بجبہاڑہ حال آزاد بستی نٹی پورہ سری نگر، سید وسیم ولد سید بشیر احمد ساکن کریم آباد پلوامہ حال آزاد بستی نٹی پورہ سری نگر،سید سہیل اعجاز ولد سید اعجاز قادری ساکن تکیہ ماگام کوکرناگ حال مسلم آباد بمقابل این آر کالونی بمنہ سری نگر اور ضیغم خان ولد گلزار خان ساکن بمنہ کے طور کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی نتائج سے معلوا ہوا ہے کہ پیرزادہ عابد یورپ کنسلٹنسی سنٹر کے نام سے ایک تعلیمی کنسلٹنسی کے مالک ہیں جبکہ باقی تین ملزمان سید وسیم، سید سہیل اعجاز اور ضیغم خان اوورسیز کنسلٹنسی کے مالکان ہیں۔
کشمیر میں 6 مقامات پر سی بی کے کے چھاپے
