عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کی ٹیم اس وقت سری نگر کے سول سیکرٹریٹ میں لیبر سیکرٹری کے دفتر پر چھاپے مار رہی ہے۔
چندی گڑھ اور سری نگر سے آئی سی بی آئی ٹیمیں لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ ڈویلپمنٹ کے سیکرٹری کمار راجیو رنجن کے دفتر کی تلاشی لے رہی ہیں ـ
رپورٹ میں اعلیٰ ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ چھاپہ کرپشن کیس کی تحقیقات کا حصہ ہے، جو ایف آئی آر نمبر RC0512025S0003 کے تحت 17 فروری 2025 کو درج کیا گیا تھا۔ مزید بتایا گیا کہ اس کیس کی تحقیقات کا آغاز 2006 میں ہوا تھا۔
یہ مقدمہ جموں و کشمیر انسداد بدعنوانی ایکٹ اور رنبیئر پینل کوڈ کے تحت درج کیا گیا ہے۔
سرینگر سول سیکرٹریٹ میں لیبر سیکرٹری کے دفتر پر سی بی آئی کا چھاپہ
