عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے جموں میں پی پی ایف اکاؤنٹ کو دھوکہ دہی سے بند کرنے اور رقم نکالنے کے الزام میں چار سابق پوسٹل آفیسر اور نامعلوم دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
سی بی آئی ترجمان نے کہا کہ یہ مقدمہ پوسٹ آفس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ، جموں ڈویژن سے موصول ہونے والی شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ یہ بھی الزام لگایا گیا تھا کہ مذکورہ اکاؤنٹ 29مئی 2024 کو بند کر دیا گیا تھا اور 23 لاکھ 36 ہزار 130 روپے دھوکہ دہی سے کھولے گئے مشترکہ اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے تھے۔
ترجمان نے کہا، “شکایت، ابتدائی طور پر، ملزم پوسٹل اہلکاروں کے کردار کا انکشاف کرتی ہے۔ سی بی آئی آج جموں میں 4 مقامات پر ملزمین کے رہائشی احاطے میں تلاشی لے رہی ہے‘‘۔