عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/ سی بی آئی نے کن کان ریلوے کے ایک چیف انجینئر کے خلاف مبینہ رشوت کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے، جو کہ کٹرا-داڑم سیکشن کی تعمیر میں شامل ایک کمپنی کے زیر التوا بلوں کو کلیئر کرنے کے لیے رشوت لینے سے متعلق ہے۔
2005 بیچ کے انڈین ریلوے سروس آف انجینئرز سمیت کھجوریہ کو سی بی آئی کی درج ایف آئی آر میں ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ پارس ریلٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ اور اس کے ڈائریکٹرز راجیش کمار جین، پشپ راج سنگھ اور سلابھ راوت کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ ان کے خلاف مجرمانہ سازش سے متعلق دفعات اورانسداد بدعنوانی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
الزام ہے کہ کھجوریہ اور مذکورہ کمپنی کے ڈائریکٹرز ریلوے پروجیکٹ میں زیر التوا بلوں کی منظوری اور تخمینوں میں ترمیم کے لیے کرپشن میں ملوث تھے، جو **کن کان ریلوے کارپوریشن لمیٹڈ کی نگرانی میں مکمل کیا جا رہا ہے۔ یہ کرپشن خصوصی طور پر سرنگ کے ملبے کو ہٹانےسے متعلق کاموں میں سامنے آئی ہے۔
سی بی آئی نے ادھم پور-سرینگر-بارہمولہ ریلوے لنک پروجیکٹ کے چیف انجینئر کے خلاف رشوت کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا
