عظمیٰ ویب ڈیسک
بانہال// مرکزی تفتیشی بیورو نے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں ایک اہلکار کو شکایت کنندہ سے 18,000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی ترجمان نے کہا کہ سی بی آئی نے ملزم کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا تھا کہ ملزم نے شکایت کنندہ سے زمین کی تصفیہ کی درخواست پر کارروائی کے لیے 20 ہزار روپے رشوت طلب کی تھی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ بات چیت کے بعد ملزمان نے شکایت کنندہ سے 18000 روپے رشوت لینے پر رضامندی ظاہر کی۔
بیان کے مطابق، “سی بی آئی نے کل ایک جال بچھا کر ملزم کو شکایت کنندہ سے 18000 روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا”۔
اس میں مزید کہا گیا کہ ملزمان کے رہائشی اور سرکاری احاطے کی تلاشی لی گئی جس کے نتیجے میں 3 لاکھ 71 ہزار 500 روپے کی نقدی اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئے، جبکہ معاملے مزید تفتیش جاری ہے۔