جموں// جموں پولیس نے اتوار کو ایک مویشی تسکر کو سخت قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت حراست میں لے لیا۔
پولیس ترجمان نے بتایا کل محمد منشا عرف “گنوں”، جو کہ راجپور جاگیر بھدروترے جموں کا رہائشی ہے، رواں ماہ نگروٹہ سب ڈویژن میں پی ایس اے کے تحت گرفتار ہونے والا چوتھا مویشی سمگلر ہے۔
انہوں نے بتایا کہ محمد منشا پر 2021 سے مختلف تھانوں میں پانچ ایف آئی آر درج ہیں۔ اُسے ڈومانا علاقے سے گرفتار کیا گیا اور پی ایس اے کے تحت جیل بھیج دیا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق، اُس کی سرگرمیاں ایک خاص کمیونٹی کے جذبات کو مجروح کر رہی تھیں، جس کے باعث اُس کی پی ایس اے کے تحت گرفتاری کے لیے ڈوزیئر تیار کیا گیا۔
جموں میں مویشی تسکر پر پی ایس اے عائد
