سری نگر// سری نگر شہر کے مضافاتی علاقے پادشاہی باغ میں شروع کیا گیا ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔
مقامی ذرائع کے حوالے سے خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز ٹرسٹ کو بتایا کہ مشترکہ سیکوٹی فورسز نے پادشاہی باغ کے علاقے نائک پورہ کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی۔
انہوں نے بتایا،”فوجی اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد درجنوں گاڑیوں میں علاقے میں پہنچی اور ہمارے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ انہوں نے گھر گھر جا کر تلاشی لی اور مقامی لوگوں کے شناختی کارڈ چیک کئے۔ یہاں تک کہ تلاشی کارروائی کے دوران ڈرون کو بھی استعمال کیا گیا‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ 3 گھنٹے سے زائد سرچ آپریشن کے بعد محاصرہ ہٹا لیا گیا۔
پولیس ذرائع نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ علاقے سے مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع ملی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشن کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
سرینگر کے مضافات میں محاصرہ اور تلاشی کارروائی
