راجوری کے کالاکوٹ میں محاصرہ اور تلاشی کاروائی جاری

عظمیٰ ویب ڈیسک

راجوری// سرحدی ضلع راجوری میں پیر کی دوپہر سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر محاصرہ اور تلاشی کاروائی شروع کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ کالاکوٹ تتہ پانی گاﺅں میں جنگجووں کی نقل و حرکت اور مبینہ ٹھکانے کی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے مشترکہ تلاشی کاروائی شروع کی اور علاقے میں مشتبہ ٹھکانے کا پتہ لگا کر اسے گھیرے میں لے لیا۔
اُنہوں نے بتایا کہ ابتدائی طور پر تلاشی کاروائی کے دوران سیکورٹی فورسز احتیاطی فائرنگ کی۔
پولیس ذرائع نے مزید بتایا کہ علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی جاری ہے، تاہم اس دوران دوسری طرف سے فائرنگ یا مشکوک نقل و حرکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔