عظمیٰ ویب ڈیسک
کشتواڑ// ضلع کشتواڑ میں منگل کو مشتبہ حرکت کے بعد سیکورٹی فورسز نے محاصرہ اور تلاشی کاروائی شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، دیہاتی محافظوں (وی ڈی جی) نے کشتواڑ کے کنتواڑہ علاقے میں مشتبہ حرکت محسوس ہونے پر چند گولیاں چلائیں۔
اس کے بعد سیکورٹی فورسز اور پولیس کو حرکت میں لایا گیا، اور ایک سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ اسی علاقے میں پیش آیا تھا جہاں 7 نومبر کو دہشت گردوں نے دو وی ڈی جی ارکان کو ہلاک کر دیا تھا۔