عظمیٰ ویب ڈیسک
پونچھ// بفلیاز پونچھ میں مشتبہ نقل و حرکت کے بعد منگل کو سیکورٹی فورسز نے ہوائی فائرنگ کی اور بڑے پیمانے پر تلاشی کاروائی شروع کی۔
پولیس ذرائع نے بتایا، “علاقے میں ملی ٹینٹوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص معلومات کی بنیاد پر پونچھ ضلع کے بہرام گلہ بفلیاز میں سیکورٹی فورسز کے ذریعہ ایک محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع کیا گیا تھا، جس دوران فوج نے مشکوک نقل و حرکت کے بعد ہوائی فائرنگ کی۔
علاقے میں بڑے پیمانے پر محاصرہ اور تلاشی کاروائی جاری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔