سری نگر//وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے قمرواری علاقے میں گولیوں کی آوازیں سنے جانے کے بعد مقامی باشندوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جس کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا۔
سری نگر پولیس نے بتایا کہ فایرنگ میں ملوث مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
انہوں نے بتایا،”آج صبح قمر واڑی کے علاقے میں گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ہم نے مشتبہ افراد کو پکڑنے کے لیے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے”۔
قمرواری سرینگر میں فائرنگ، محاصرہ اور تلاشی آپریشن شروع
