عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات سے قبل ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی) کے نفاذ کے بعد سے 12 دنوں میں حکام نے 5.71 کروڑ مالیت کی نقدی، منشیات اور شراب سمیت دیگر مواد ضبط کیا ہے۔
حکام نے کہا کہ نقد رقم اور دیگر اشیاء کا مقصد آنے والے انتخابات کے دوران ووٹرز کو متاثر کرنے کے لیے مفت دیا جانا تھا۔
جموں و کشمیر کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے، “الیکشن کمیشن آف انڈیا کے ذریعہ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے اعلان کی تاریخ سے لے کر، ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کے نفاذ کے پہلے 12 دنوں میں جموں و کشمیر میں مختلف ایجنسیوں کے ذریعہ 5.71 کروڑ روپے مالیت کی منشیات، نقدی اور شراب ضبط کی گئی ہےـ”۔
الیکشن ڈیپارٹمنٹ نے یو ٹی میں آزادانہ اور منصفانہ اسمبلی انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے نافذ کرنے والے اداروں کی کوششوں کی تعریف کی۔