عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر میں منعقد ہونے والی نجی کرکٹ لیگ ’’انڈین ہیون پریمئر لیگ ‘‘(IHPL)ٹی20 کے دوران پیدا ہوئی بدنظمی، منسوخیوں اور بقایاجات کی عدم ادائیگی کی شکایات کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق، لیگ سے وابستہ کئی کھلاڑیوں نے الزام لگایا کہ انہیں وعدے کے مطابق ادائیگیاں نہیں کی گئیں اور ’’تکنیکی وجوہات‘‘کا بہانہ بنا کر اسٹیڈیم آنے سے روک دیا گیا۔
کچھ کھلاڑیوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں ہوٹل سے کمرے خالی کرنے کے لیے کہا گیا۔یہ لیگ کئی مقامی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں پر مشتمل تھی، تاہم ’بی سی سی آئی‘ یا’جے کے سی اے‘ نے اس کی منظوری نہیں دی تھی، جس سے اس کی قانونی حیثیت پر سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔
آئی ایچ پی ایل تنازعہ پر مقدمہ درج، تحقیقات جاری: پولیس