محمد بشارت
کوٹرنکہ// ضلع راجوری کے کوٹرنکہ قصبہ میں گزشتہ دیر شب پیش آئے ایک سڑک حادثے میں کار ڈرائیور کی موت واقعہ ہو گئی ہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ کوٹرنکہ قصبہ سے تین کلو میٹر کی دوری پر دیر رات ایک آلٹو کار زیر نمبر JK11H-1102 ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
انہوں نے بتایا کہ حادثے میں ڈرائیور محمد شکور ولد مصری جنگیریال ساکنہ کھڈیون کی موقعہ پر ہی موت واقعہ ہوگئی۔
انہوں نے بتایا کہ لوگوں نے موقعہ پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ادھر، پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔