عظمیٰ ویب ڈیسک
عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے ترجمان اور ایم ایل اے زڈی بل، تنویر صادق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر داخلہ امت شاہ کو کٹھوعہ اور بارہمولہ واقعات سے آگاہ کیا ہے، یہ کہتے ہوئے کہ ایسے واقعات جموں و کشمیر کے عوام کو دلی سے دور کر سکتے ہیں۔
تنویر صادق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے وزیر داخلہ کے ساتھ متعدد امور، بشمول ریاستی درجے کی بحالی، کٹھوعہ اور بارہمولہ واقعات پر تبادلہ خیال کیا۔
انھوں نے کہا کہ ہم ان واقعات میں براہ راست مداخلت نہیں کر سکتے کیونکہ قانون و انتظام ہمارا دائرہ اختیار نہیں، لیکن ہم نے یہ معاملہ براہ راست وزیر داخلہ کے ساتھ اٹھایا ہے۔ ہم اس پر کام کر رہے ہیں، لیکن ہم دوبارہ دہراتے ہیں کہ کوئی بھی بے گناہ مارا نہیں جانا چاہیے۔ عوام کا تعاون صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے ضروری ہےـ
انہوں نے مزید کہا کہ عمر اور شاہ کی گفتگو خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ “ہم بار بار کہہ رہے ہیں کہ ریاستی درجہ جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ تمام مسائل حل کیے جا سکیں ـ