عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری نے پیر کو اپنے سیاسی حریف اور نیشنل کانفرنس (این سی) کے امیدوار مشتاق گرو کو چھانہ پورہ اسمبلی حلقے میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
بخاری نے ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے حق میں ووٹ دیا اور جنہوں نے نہیں دیا، اور کہا کہ عوامی فیصلہ کو عاجزی سے تسلیم کیا جاتا ہے۔
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، “میں مشتاق گرو صاحب کو چھانہ پورہ حلقے میں کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔ میں ان لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا اور جنہوں نے نہیں دیا۔ میں عوامی فیصلے کا عاجزی سے احترام کرتا ہوں”۔
یاد رہے کہ بخاری نے چھانہ پورہ حلقہ این سی کے امیدوار مشتاق گرو کے ہاتھوں 5688 ووٹوں کی فرق سے شکست حاصل کی ہے۔