تین برس بعد سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان بڈھا امرناتھ منڈی کا آغاز ہوا ہے۔ اس دوران بھاری تعداد میں مقامی و غیر مقامی عقیدت مندوں نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔ وہیں ملک سے آنے والے یاتریوں کے پہلے جتھے کی منڈی پہنچنے پر سول سوسائٹی اور معززین نے روایتی انداز میں گلباری اور پھول مالائیں پہنا کر استقبال کیا۔یاترا کے پہلے دن ملک کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے گیارہ سو کے قریب عقیدت مندوں نے بابا بڈھا امرناتھ منڈی میں اپنی عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔
ویڈیو: عشرت حسین بٹ