بجٹ سے عام آدمی کی تیز رفتار ترقی اور فلاح و بہبود ممکن ہو گی: لیفٹیننٹ گورنر

Photo: Amaan Farooq/ File

جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے وزیر خزانہ نرملا سیتارمن اور وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ اَدا کیا ہے کہ اَمرت کال کے پہلے بجٹ کے لئے جو ملک کو 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت کے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے تیز ، دیرپا او ر زیادہ جامع ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ اَمرت کال کا پہلا بجٹ وزیر خزانہ نرملاسیتارمن نے پیش کیا ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی میں دیرپا ، مساوی اور جامع ترقی کو یقینی بنانا، 5ٹریلین ڈالر کی معیشت کا سنگ میل حاصل کرنا اور ہندوستان کو ایک عالمی پاور ہاﺅس میں تبدیل کرنا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اَمرت کال کا وژن۔نوجوانوں ، ترقی اور روزگار کی تخلیق ، مضبوط اور مستحکم میکرو اِکنامک ماحول او رکسانوں ، خواتین ، پسماندہ طبقوں ، متوسط طبقے اور بنیادی ڈھانچے کی ترجیحات پر توجہ سے شہریوں کے لئے مواقع معیشت کو ترقی کی بہترین راہ پر گامزن کرے گا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ بنیادی ڈھانچے اور روزگار پیدا کرنے ، گرین گروتھ ، ایگری کلچر ایکسلر یٹر فنڈ ، مویشی پالنے کے لئے ٹارگٹیڈ فنڈنگ او راتما نربھر بھارت ہارٹی کلچر کلین پلانٹ پروگرام اور سیاحت کے فروغ پر بڑھی ہوئی سرمایہ کاری سے معیشت پر زبردست اَثر پڑے گا۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” عام آدمی کی تیز رفتار ترقی اور بہبود 2023-24ءکے بجٹ میں ہے ۔میں وزیر خزانہ نرملا سیتارمن جی اور وزیر اعظم نریندر مودی جی کا پی ایم وِکاس سے ہینڈلوم او رہینڈی کرافٹ شعبے میں ترقی کی رفتارکو تیز کرنے کے لئے مشکور ہوں ۔ اِس سے جموںوکشمیر یوٹی کے لاکھوں کاریگروں کو بہت فائدہ پہنچے گا۔“