عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بڈگام سے تعلق رکھنے والا 45 سالہ شخص، جو کل صبح سرینگر کے لال بازار علاقے میں ایک مسجد سے گر کر زخمی ہوا تھا، پیر کو سکمزصورہ میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
ایک عہدیدار نےبتایا کہ مذکورہ شخص مسجد عمر کالونی-اے میں مزدوری کر رہا تھا کہ اچانک دوسری منزل سے گر گیا اور اسے شدید سر کی چوٹیں آئیں۔انہوں نے کہا کہ زخمی کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ آج صبح چل بسا۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔متوفی کی شناخت وکیل احمد شاہ ولد حمید اللہ شاہ ساکن بڈگام کے طور پر ہوئی ہے۔
سکمز صورہ میں زیر علاج بڈگام کا45سالہ شخص دم توڑ بیٹھا
