یو این آئی
نئی دہلی// بھارتیہ سمپورنا کرانتی پارٹی جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں اتحادیوں کے ساتھ مل کر 60 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔
پارٹی کے صدر جوگندر سنگھ بھدوریا نے بدھ کو یہاں کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ بات چیت کے بعد جموں و کشمیر اسمبلی کی تقریباً 60 سیٹوں پر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہو کر بھارتیہ سمپورنا کرانتی پارٹی میں شامل ہونے والے کئی مقامی لیڈروں کو بھی امیدوار بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبدالحمید ٹالی، جنہوں نے بی جے پی کے کپوارہ ضلع یونٹ کے صدر کا عہدہ چھوڑ کر پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی، کو بھارتیہ سمپورنا کرانتی پارٹی کا ریاستی سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔
مسٹر بھدوریا نے کہا کہ جموں کشمیر اور ہریانہ اسمبلی انتخابات میں اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر پارٹیاں پوری طاقت کے ساتھ اپنے امیدوار کھڑے کر رہی ہیں۔