عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے تریہگام علاقے میں بی ایس ایف کے ایک اہلکار نے مبینہ طور پر خود کو گولی مار کر ہلاک کر لیا۔
معتبر ذرائع کے مطابق تریہگام میں تعینات ایک بی ایس ایف جوان نے ڈیوٹی کے دوران مبینہ طور پر اپنے سر میں گولی مار لی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی جوان کو فوری طور پر سب ضلع اسپتال کپواڑہ لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خودکشی کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔