عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک جوان نے پیر کے روز ضلع سانبہ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔حکام کے مطابق، کانسٹیبل مرِدل داس بارڈر آؤٹ پوسٹ ملوچک، رام گڑھ سیکٹر میں سنتری ڈیوٹی پر تعینات تھے جب انہوں نے خود پر گولی چلائی۔
خودکشی کے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔پولیس نے نعشکو پوسٹ مارٹم کے لیے رام گڑھ کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر منتقل کر دیا ہے اور تفتیشی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
سانبہ جموں میں بی ایس ایف اہلکار کی مبینہ خودکشی
