عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ سری نگر میں تعینات بی ایس ایف (بارڈر سیکیورٹی فورس) کا ایک جوان جمعرات 31 جولائی کی رات دیر گئے بٹالین ہیڈکوارٹرز سے لاپتہ ہو گیا۔
لاپتہ ہونے والے جوان کی شناخت سوگم چودھری کے طور پر ہوئی ہے، جو پانتھہ چوک میں تعینات 60ویں بٹالین کا حصہ تھا۔ اسے تلاش کرنے کے لیے ایک وسیع سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، تاہم اردگرد کے علاقوں میں بھرپور کوششوں کے باوجود وہ ابھی تک بازیاب نہیں ہو سکا۔
اس واقعے کے حوالے سے ایک گمشدگی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
بی ایس ایف اہلکار سری نگر ہیڈکوارٹرسے لاپتہ، تلاش جاری
