عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں// بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جموں ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا ہے۔
بی ایس ایف حکام نے بتایا کہ پاکستانی شہری کو جموں ضلع میں مکوال سرحد کے قریب سے پکڑا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشی لینے پر بی ایس ایف اہلکاروں نے اس کے قبضے سے پاکستان کا قومی شناختی کارڈ برآمد کیا۔
حراست میں لئے گئے شخص کی شناخت محمد صادق (عمر20) کے طور پر کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حراست میں لئے گئے شخص سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔