نیوز ڈیسک
سرینگر // معروف براڈکاسٹر اور آل انڈیا ریڈیو سرینگر سے نشر ہونے والے مقبول عام پروگرام ” شہربین” کے مدیر اعلیٰ مقصود احمد کی والدہ مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئیں۔ 74 سالہ حمیدہ بیگم چند روز سے صدر ہسپتال سرینگر میں زیر علاج تھیں جہاں ڈاکٹروں کی کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہوسکیں اور پیر کی شام وفات پا گئیں۔ مرحومہ کشمیر عظمیٰ کے نامہ نگار برائے اوڑی ظفر اقبال کی پھوپھی بھی ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کو دیر رات ان کے آبائی قبرستان واقع گرکوٹ اوڑی میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ کشمیر عظمیٰ کا شعبہ آن لائن والدہ اور پھوپھی کے انتقال پر مقصود احمد اور ظفر اقبال کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔