عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر// برج راج شرما نے جمعرات کو راج بھون میں جموں و کشمیر کے نئے ریاستی الیکشن کمشنر کے طور پر حلف لیا۔
شرما نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی میں اپنے عہدے کا حلف لیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا،”راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں، برج راج شرما نے جموں و کشمیر کے ریاستی الیکشن کمشنر کے طور پر حلف لیا۔ انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر،منوج سنہا کے موجودگی میں اپنے عہدے کا حلف لیا “۔