عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جنوبی ضلع اننت ناگ کے کھندرو علاقے میں سرحدکے قریب اتوار کو بارودی سرنگ دھماکے میں شدید زخمی ہونے والا ایک کم عمر لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ بیٹھا۔ایک اعلیٰ پولیس افسر نے بتایا کہ لڑکا آج صبح بی بی کینٹ سرینگر کے فوجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ وہ کھندرو میں فوجی باڑ کے اندر داخل ہونے کے بعد بارودی سرنگ دھماکے کی زد میں آیا تھا۔
گزشتہ روز شاہد احمد، ولد محمد یوسف، ساکن لاولُوپورہ لارنو، 21 ایف اے ڈی کھندرو میں فوجی باڑ عبور کرتے ہی بارودی سرنگ کے دھماکے کی زد میں آگیا تھا۔ اسے فوری طور پر جی ایم سی اننت ناگ میں شدید زخمی حالت میں داخل کرایا گیا، جہاں سے مزید علاج کے لیے اسے 92 بیس اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
اننت ناگ میں بارودی سرنگ دھماکے میں شدید زخمی کمسن دم توڑ بیٹھا
