عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر میں بدھ کے روز ایس پی کالج کے باہر جھگڑے کے دوران ایک لڑکا زخمی ہوگیا۔
ایک سرکاری عیدیدار نے بتایا کہ یہ جھگڑا لڑکوں کے ایک گروپ کے درمیان ہوا، جس میں ایک لڑکا زخمی ہوا، جسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
عہدیدار کے مطابق ابتدائی اطلاعات سے پتہ چلتا ہے کہ لڑکے پر کسی نوکیلے ہتھیار سے حملہ کیا گیا تھا۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
زخمی لڑکے کی شناخت بعد میں سوزین وانی ساکن فتح کدل سرینگر کے طور پر ہوئی ہے ـ