سری نگر// سری نگر کے حول علاقے میں اتوار کو گرینیڈ دھماکے میں ایک لڑکا زخمی ہوا۔
سری نگر پولیس کے ایک ترجمان نے ایک ٹویٹ میں کہا، “ایم کے چوک کے پرہجوم علاقے میں سی آر پی ایف کی گاڑی پر گرنیڈ پھینکنے کی کوشش کی گئی جس دوران وہ ہدف سے باہر ہو گیا اور بنکر سے دور جا کر پھٹ گیا جس میں ایک مقامی لڑکا معمولی زخمی ہوا۔ مجرم کی گرفتاری کے لیے علاقے میں آپریشن شروع کر دیا گیا ہے“۔
ایک سینئر پولیس افسر واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حملے میں ایک لڑکا زخمی ہوا جسے علاج کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اُنہوں نے زخمیوں کی شناخت سمیر احمد ملہ ولد منظور احمد ملہ ساکنہ حبک کے طور پر کی ہے۔