راجوری// ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریب ہونے والے ایک دھماکے میں ایک 12 سالہ لڑکا شدید زخمی ہو گیا ہے، جسے علاج کیلئے ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا ہے۔
زخمیوں کی شناخت رضوان خان ولد یونس خان اور عمر 12 سے 13 سال کے طور ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق لڑکا اپنے مویشی چرانے کیلئے لے گیاتھا جب اس نے اینٹی پرسنل بارودی سرنگ پر قدم رکھا جو پھٹ گیا اور لڑکا زخمی ہو گیا۔
زخمی کو اب ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اسے ابتدائی طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پونچھ میں ایل او سی پر دھماکے میں 12سالہ لڑکازخمی