نوشہرہ میں لڑکا ڈوب کر جاں بحق، دوسرے کو بچا لیا گیا

عظمیٰ ویب ڈیسک

نوشہرہ// راجوری ضلع کے نوشہرہ علاقے میں اتوار کی دوپہر کو نہانے کے دوران ایک لڑکا نالے میں ڈوب کر ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرے کو بچا لیا گیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ چوکی علاقے کے رہائشی دو لڑکے امندیپ سنگھ (15) ولد کمل جیت سنگھ اور نقشپریت سنگھ (15) ولد کلویر سنگھ توی نوشہرہ میں نہا رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ دونوں لڑکے دریا میں ڈوب گئے اور کچھ دیر بعد انہیں پانی سے نکال کر ایس ڈی ایچ نوشہرہ منتقل کیا گیا جہاں امندیپ سنگھ کو مردہ قرار دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ نقشپریت سنگھ کو مزید علاج سے جی ایم سی راجوری منتقل کر دیا گیا۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔