عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/سرینگر کے شیوپورہ علاقے میں جمعہ کے روز ایک لڑکا دریائے جہلم میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا۔عینی شاہدین کے مطابق تین لڑکے دریائے جہلم میں نہا رہے تھے کہ ان میں سے ایک لڑکا پانی میں ڈوب گیا۔واقعہ پیش آتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور انتظامیہ سے فوری طور پر امدادی کارروائی کی اپیل کی۔
ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ جائے وقوعہ پر ریسکیو ٹیمیں روانہ کی جائیں گی تاکہ ڈوبے ہوئے لڑکے کو تلاش کیا جا سکے۔
سرینگر کے شیوپورہ میں نہانے کے دوران نوجوان لڑکا غرقآب
