عظمیٰ ویب ڈیسک
جموں/بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ترونچگ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ دونوں سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وزرا ءلگاتار زمین پر جا کر لوگوں کو راحت پہنچانے کے کاموں کے ساتھ مصروف ہیں۔موصوف جنرل سیکریٹری نے ان باتوں کا اظہار اتوار کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہاوزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں سرگرم عمل ہیں۔
ان کا کہنا تھاوزیر اعظم نے خود اترا کھنڈ، ہماچل پردیش اور پنجاب کا دورہ کیا جبکہ امیت شاہ نے جموں وکشمیر، ہماچل پردیش اور پنجاب کا دورہ کرکے نقصان اور تباہی کا جائزہ لیا۔ چگ نے کہا کہ ہمارے وزرا لگاتار زمین پر جا کر لوگوں کو راحت پہنچانے کے کاموں کے ساتھ مصروف ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری مشینری لوگوں کو راحت پہنچانے میں لگی ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ امیت شاہ نے یکم اگست کو جموں و کشمیر کا دو روزہ دورہ کیا اور اس دوران انہوں نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرین کے ساتھ بات چیت بھی کی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کا بھی دورہ جموں وکشمیر متوقع ہے۔
وزیر اعظم اور وزیر داخلہ دونوں متاثرہ علاقوں میں سر گرم ہیں: ترون چگ
