عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// وسطی کشمیر کے سرینگر ضلع کے مضافات میں ملورہ علاقے سے پیر کی دوپہر دریائے جہلم سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
ایک اہلکار نے کہا کہ ملورہ علاقے میں دریائے جہلم میں کچھ مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی جس کے بعد انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
نعش کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔