سری نگر// گرمائی دارالحکومت سری نگر ضلع میں ڈل جھیل میں چھلانگ لگانے والے 27 سالہ شخص کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ انہیں اطلاع ملی کہ گھاٹ نمبر 01 کے قریب ایک شخص نے ڈل جھیل میں چھلانگ لگا دی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لاش کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور بعد میں اس کی لاش کو نکال لیا گیا۔
متوفی کی شناخت امتیاز احمد ساکنہ صورہ کے طور پر ہوئی ہے جس کی عمر تقریباً 27 سال ہے۔
پولیس نے اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
جھیل ڈل میں کودے 27 سالہ نوجوان کی لاش بر آمد
