عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// سرینگر کے قمرواری پل سے دریائے جہلم میں کودے ایک نوجوان کی لاش 4 روز بعد برآمد ہوئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ بمنہ سرینگر کے رہائشی فیاض کی لاش دریائے جہلم سے نکال لی گئی ہے جس نے 10 جولائی کو دریا میں چھلانگ لگا دی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاش ایس ڈی آر ایف، دریائی پولیس کو گزشتہ چار دنوں کی مسلسل کوششوں کے بعد ملی ہے۔