عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر// شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے ایک نوجوان کی لاش جمعرات کو دریائے جہلم سے برآمد کی گئی ہے، جس نے یکم جون کو چھتہ بل کے مقام پر دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ نوجوان کی لاش سنگم سے برآمد ہوئی ہے۔ اس نے سرینگر کے بھراوے گھاٹ چھتہ بل سرینگر سے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی تھی۔
متوفی کی شناخت محمد اقبال ڈار ولد ستار، ساکنہ سدانارا حاجن بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے۔
اس سلسلے میں پولیس کی تفتیش پہلے سے ہی جاری ہے۔