عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/گاندربل کے ہکنار فراو علاقے میں پاور کنال میں غرقآب ہوئے 17 سالہ لڑکے کی لاش جمعے کو برآمد کی گئی۔اطلاعات کے مطابق، گاندربل کے ہکنار علاقے میں جمعے کی صبح 17 سالہ نوجوان پاور کنال میں ڈوب گیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔
معلوم ہوا ہے کہ نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع ملتے ہی جموں و کشمیر پولیس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) کی مشترکہ ٹیم نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا، اور کئی گھنٹوں کی انتھک کوششوں کے بعد لاش کو نہر سے بازیاب کیا گیا۔
متوفی کی شناخت جنید احمد خان ولد عبدالواحد خان ساکن ہکنار گنڈ کے طور پر ہوئی ہے۔دریں اثنا، پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔