عظمیٰ نیوز سروس
سری نگر// سری نگر کے ہمدانیہ کالونی، بمنہ میں اتوار کو فلڈ چینل میں ڈوبنے والے ایک کمسن کی لاش ہوکرسر کے قریب پانی سے نکالی گئی ہے۔
ایس ڈی آر ایف کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ہمدانیہ کالونی، بمنہ کے رہائشی ایک کمسن اخلاص کی لاش، جو اتوار کو فلڈ چینل میں ڈوب گیا تھا، ہوکرسر کے قریب سے برآمد ہوئی ہے، اور اب اسے آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ کمسن کے فلڈ چینل میں ڈوبنے کے فوراً بعد لاش کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ، جو مسلسل تین دن تک جاری رہا۔
اُنہوں نے بتایا کہ بالآخر بدھ کی صبح ہوکرسر علاقے سے اس کی لاش برآمد کی گئی۔