عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جموں وکشمیر کے پونچھ ضلع کے مینڈھر علاقے میں مقامی شہری کی لاش برآمد کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق مینڈھر پونچھ کے حکیم ماہور علاقے میں جمعرات کے روز ایک شخص کی لاش پر اسرار حالت میں برآمد کی گئی۔
متوفی کی شناخت انکت کمار ساکن راجوری کے بطور کی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی اور طبی لوازمات پورے کرنے کے بعد میت وارثین کے حوالے کی۔دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔
مینڈھر میں مقامی شہری کی لاش برآمد
