گاندربل/ کنگن کے کوچرون علاقے میں پاور کینال میں ڈوبنے والے لڑکے کی لاش بدھ کی صبح پولیس، ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں کی طویل کوششوں کے بعد برآمد کر لی گئی۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ واقعہ پیش آتے ہی علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) گاندربل خلیل احمد پوسوال نے ایس ایچ او کنگن کے ہمراہ ذاتی طور پر ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔
ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال نے کے این سی کو تصدیق کی کہ واقعے کے سلسلے میں دو افراد کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔
پوسوال نے کہا کہ ’’یہ آپریشن گاندربل پولیس، ایس ڈی آر ایف، این ڈی آر ایف اور مقامی لوگوں کی مشترکہ کوششوں سے انجام دیا گیا، جس کے نتیجے میں لڑکے کی لاش برآمد ہوئی۔