عظمیٰ ویب ڈیسک
سری نگر/ وسطی ضلع سری نگر کے صعنت نگر ہاؤسنگ کالونی علاقے میں ہفتہ کے روز ایک 44 سالہ شخص کو اپنے کمرے میں بے ہوش پایا گیا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 44 سالہ راج کمار ساکن لاٹی، اُدھم پور کے طور پر ہوئی ہے، جو ایل این مالویہ کمپنی (ہائی وے مینٹیننس) میں ڈرائیور کے طور پر ہاؤسنگ کالونی صعنت نگر، سری نگر میں تعینات تھا۔
اطلاعات کے مطابق، راج کمار کو اُس کے کمرے میں بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا اور فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
سری نگر میں پراسرار حالات میں ایک شخص کی نعش برآمد