اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ضلع صدر مقام ڈوڈہ کے توندوا میں ایک 20سالہ خاتون نے خودکشی کر لی ہے ـ اطلاعات کے مطابق پولیس کو قصبہ ڈوڈہ کے توندوا میں کرایے کے مکان سے ایک خاتون کی نعش کے بارے میں اطلاع ملی جس کے فوراً بعد ڈی ایس پی ہیڈکواٹر و ایس پی ایچ او پرویز کھانڈے موقع پر پہنچے اور مہلوک خاتون کی لاش کو جی ایم سی ڈوڈہ منتقل کیا گیاـ
پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہےـ ڈی ایس پی ہیڈکواٹر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے ـ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی ہےـ