غلام نبی رینہ
کنگن/ وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے مامر کنگن علاقے میں اس وقت صف ماتم بچھ گئی جب ایک 45 سالہ شخص گھر سے لیکن گھر واپس نہیں لوٹا تو اہل خانہ کو کافی فکر لاحق ہوئی ۔بیسار تلاش کے بعد کوئی اتہ پتہ نہیں چلا ۔
آج یعنی بروز جمعہ مذکورہ شخص کے کپڑے اور جوتے مامر میں پاور کنال سے برآمد ہوئے جس سے مقامی لوگوں کو خدشہ ہوا کہ مذکورہ شخص نے پاور کنال میں چھلانگ لگادی جس کے فوراًبعد انہوں نے کنگن پولیس کو مطلع کیا ۔
ایس ایچ او کنگن ،ایس ڈی آر ایف گنڈ اور گاندربل مقامی لوگ جائے وقوع پر پہنچ گئے اور لاپتہ شخص کی تلاش شروع کردی ۔دوران تلاش لاپتہ شخص کی نعش کو کاؤژیرون پاور کنال سے برآمد کرلی گئی ہے۔ متوفی کی شخص کی شناخت بشیر احمد رینہ ولد محمد سلطان رینہ ساکن مامر کنگن کے طور پر ہوئیہے ۔ پولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے سب ضلع ہسپتال کنگن منتقل کیا۔
مامر کنگن کے 45سالہ لاپتہ شخص کی نعش کاؤژیرون پاور کنال سے برآمد
