عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/کٹھوعہ ضلع کے بلاور علاقے میں مردہ حالت میں پائے گئے، جن کے قریب زرعی اوزار بھی موجود تھے۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملی تھی کہ بٹھیری گاؤں میں دو نامعلوم افراد بے ہوشی کی حالت میں کھلے میدان میں پڑے ہیں۔ اس اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور دونوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔
مرنے والوں کی شناخت شمشیر ولد کرشن چند اور روشن ولد شنکر داس کے طور پر ہوئی ہے، جو دونوں کوہاگ بلاور کے رہائشی تھے۔
ذرائع مطابق ان کے قریب کدال، پھاوڑا اور گینتی جیسے زرعی اوزار پائے گئے۔
پولیس نے مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
بلاور گاؤں میں دو افراد کی لاشیں زرعی اوزار کے ساتھ برآمد
