عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/جمعہ کے روز سرینگر کے ڈل جھیل میں ڈک پارک کے قریب تیز ہواؤں کے دوران ایک کشتی الٹنے سے دو افراد جھیل میں گر گئے۔ ان میں سے ایک کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دوسرے کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ آج دوپہر پیش آیا جب دونوں افراد کشتی میں بیٹھ کر مچھلیاں پکڑ رہے تھے کہ اچانک تیز ہوا نے کشتی کو الٹ دیا، جس کے بعد دونوں جھیل گر گئے۔ایس ڈی آر ایف سرینگر کے ایک اہلکار نے تصدیق کی کہ کشتی میں دو افراد سوار تھے۔
ایک کو بچا لیا گیا ہے جبکہ دوسرا ابھی تک لاپتہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہیڈکوارٹرز کو اطلاع دی گئی ہے، جہاں سے غوطہ خور ٹیمیں اور اضافی کشتیاں روانہ کی گئی ہیں۔ تلاش کا عمل جاری ہے۔بچائے گئے فرد کی شناخت عبدالمجید کھوسہ ولد محمد سلطان کھوسہ، ساکن رینہ واری، سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔
تیز آندھی کے باعث ڈل جھیل میں کشتی الٹنے دو افراد جھیل میں گرگئے، ایک کو بچایا گیا ،دوسرا لاپتہ ، تلاش جاری
