جموں//جموں و کشمیر حکومت نے بلاک میڈیکل آفیسر (بی ایم او)، سرنکوٹ اور میڈیکل آفیسر (این ایچ ایم) کو غیر مجاز طور پر ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے کی پاداش میں معطل کر دیا ہے۔
محکمہ صحت اور طبی تعلیم کی طرف سے نمبر جے کے (ایچ ایم ای)495-کے تحت جاری کردہ ایک حکم کے مطابق، “معاملے کی زیر التوا انکوائری، ڈاکٹر محمد انور، بلاک میڈیکل آفیسر، ایس ڈی ایچ سرنکوٹ اور ڈاکٹر اشتیاق ملک کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے، میڈیکل آفیسر ایس ڈی ایچ، این ایچ ایم سرنکوٹ 10 جولائی 2022 کو ڈیوٹی سے غیر مجاز طور پر غیر حاضر تھے”۔
ڈپٹی کمشنر کی سفارش پر حکومت کی طرف سے کارروائی کی گئی، کیونکہ سرنکوٹ اسپتال میں متعلقہ طبقہ غیر خاضر ہونے کی وجہ سے ایک مریض کی موت ہوگئی تھی۔
غیر مجاز غیر حاضری کی پاداش میں بی ایم او، میڈیکل آفیسر معطل