فیاض بخاری
بارہمولہ// شمالی کشمیر میں بارہمولہ ضلع کا ایک نوجوان ڈرائیور جمعرات کی صبح سانبہ ضلع میں اپنے ٹرک کے اندر مردہ پایا گیا۔
ذرائع کے مطابق، ڈرائیور کی شناخت فاروق احمد میر ولد عبدالاحد میر ساکنہ ڈنگی وچھہ رفیع آباد بارہمولہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اسے آج صبح سانبہ کے نود علاقے اپنی ٹرک زیر نمبر JK05E-9615 کے اندر سے مردہ حالت میں پایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ اسے قریبی ہسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ ڈرائیور کے لواحقین نے بھی اس حادثے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ آخری رسومات کے لیے میت کو گھر لے جانے کے لیے جا رہے ہیں۔