عظمیٰ ویب ڈیسک
سرینگر/آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور رکن اسمبلی ڈورو، غلام احمد میر نے بدھ کے روز کہا کہ نیشنل کانفرنس کی جانب سے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے نشستوں کی تقسیم میں صرف چوتھی نشست کانگریس کو دینے کی پیشکش نے ان کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ میر نےکہا کہ پارٹی نے پہلی یا دوسری نشست کا مطالبہ کیا تھا، جس پر نیشنل کانفرنس نے ابتدائی طور پر رضامندی ظاہر کی تھی۔تاہم، ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے بعد نیشنل کانفرنس نے اپنا فیصلہ بدل کر کانگریس کو چوتھی نشست کی پیشکش کی۔
انہوں نے کہا، ’’اعتماد کو ٹھیس پہنچنے بعد پارٹی نے فیصلہ کیا کہ وہ چوتھی نشست پر اپنا امیدوار نامزد نہیں کرے گی اور این سی کو اس نشست کے لیے بھی اپنا امیدوار میدان میں اتارنے کی اجازت دے گی۔‘‘